کچھ راستہ ہے باقی‘ کچھ دورآچکے... ’’اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے شوق کی سواری پر بیٹھئے۔ اصل اور آخری منزل(جنت الفردوس) کو ہر لحظہ نظروں کے سامنے رکھئے،...

مزید پڑھیے

پاپولر کلچر۔ تنقیدی جائزہ "why this kolaveri kolaveri kolaveri di 133. distance la moon-u moon-u, moon-u color-u white-u, white background night-u nigth-u, night-u color-u black-u" مجھے یہ کہنے کی ضرورت نہیں...

مزید پڑھیے

کیمپس تشدد ۔ تشویشناک مسئلہ... کلکتہ جدید ہندوستان کا ایک اہم شہر ہے، جس سے ہندوستان کی تہذیبی، سیاسی اور سماجی تاریخ کی کئی کڑیاں وابستہ ہیں۔...

مزید پڑھیے

مخلوط سماج میں توازن کے تقاضے... (گزشتہ قسط میں مخلوط سماج میں توازن کے سلسلہ میں انفرادی تقاضوں پر گفتگو کی گئی تھی، اس کے ذیل میں مخلوط سماج کی...

مزید پڑھیے

پاپولر کلچر اور اسلام تہذیب و ثقافت کی تاریخ ا تنی ہی پرانی ہے جتنی کہ انسانی تاریخ ہے۔انسانی تاریخ اور اس کا مطالعہ بتاتا ہے کہ دنیا میں...

مزید پڑھیے

آزادئ فکر وعمل اور اسلام -- علامہ... اسلام نے عالم انسانی کو حقوق انسانی کی آزادی کا ایک واضح تصور دیا ہے۔ اس نے لوگوں کے مطالبات اور خواہشات کے بغیر...

مزید پڑھیے

لاکہیں سے ڈھونڈ کر اسلاف کا قلب... وَإِنَّ مِن شِیْعَتِہِ لَإِبْرَاہِیْمَ۔ إِذْ جَاء رَبَّہُ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ۔ (الصافات: ۸۳۔۸۴) ’’بلاشبہ نوح کے...

مزید پڑھیے

میڈیا آزادی اور ذمہ داری موجودہ ہندوستانی میڈیا کے منفی کردار اور اسے کنٹرول کرنے کے طور طریقوں،اس کی آزادی اور ذمہ داریوں کو لے کر ملک کے...

مزید پڑھیے

آؤ کہ چھو لیں خوابوں کو صدر تنظیم کا دورۂ ترکی کل ہند صدر ایس آئی اوآف انڈیا برادر اظہرالدین نے انٹرنیشنل یوتھ فورم(IYFO)کی چھٹی انٹرنیشنل...

مزید پڑھیے

یوپی کی موجودہ سیا ست اسمبلی... اسمبلی انتخابات ۲۰۱۲ء کا بگل بج چکا ہے ۔ ۲۸؍ جنوری سے انتخابی سفر کا آغاز ہو جائے گا جو ۶ مارچ کو نتیجہ انتخاب کی...

مزید پڑھیے

  • Prev
  • Next

آئیے عہد کریں

فبروری ٢٠١٢

یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّہَ وَلْتَنظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللَّہَ إِنَّ اللَّہَ خَبِیْرٌ بِمَا تَعْمَلُون۔ (الحشر: ۱۸)

ترجمہ: اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ کا تقوی اختیار کرو، اور ہر شخص یہ دیکھے کہ اس نے کل کے لیے کیا سامان کیا ہے۔ اللہ سے ڈرتے رہو، اللہ یقیناًتمہارے ان سب اعمال سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو۔
تقوی ایمان کی علامت ہے۔ ایمان اور تقوی لازم وملزوم ہیں،قرآن مجید میں اہل ایمان کوبار بار تقوی اختیار کرنے حکم دیا گیا ہے،اگر انسان تقوی سے محروم ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ایمان کی حقیقی لذت سے ناآشنا اور تاریکی سے قریب تر ہے۔ تقوی کیا ہے؟ اس سلسلہ میں مولانا امین احسن اصلاحیؒ نے اپنی کتاب ’’حقیقت تقوی‘‘ میں بہت ہی واضح اور شاندارگفتگو کی ہے، وہ لکھتے ہیں کہ ’’حضرات انبیاء کرام ؑ جن کا اصلی کام ہی لوگوں میں تقوی پیدا کرنا تھا،انہوں نے اپنے اپنے زمانے میں لوگوں کوجس تقوی کی دعوت دی ہے وہ تقوی یہی تھا کہ لوگ اللہ کے حدود واحکام کے پابند ہوجائیں، اس کی نافرمانی وبغاوت سے توبہ کریں، نہ اپنی خواہشوں کی پیروی کریں، نہ ان لوگوں کے پیچھے چلیں جو اپنی خواہشوں کے پیچھے چلتے ہیں، زندگی کے تمام گوشوں میں اس قانون کی پیروی کریں جو اللہ نے اتارا ہے اور اس بات سے ڈرتے رہیں کہ اس زندگی کے بعد ایک اور زندگی ہے جس میں ہر شخص کو خدا کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کرنی پڑے گی اور ہر شخص کی نیکی یابدی اس کے سامنے آئے گی‘‘۔(حقیقت تقوی: ص:۷۲)
ایک مرد مومن سے اس بات کا مطالبہ ہے کہ اس کی پوری زندگی اللہ سے ڈرتے ہوئے اور اس کے حدود کی پابندی کرتے ہوئے گزرے۔ ایک شخص جو مومن ہونے کا دعوی تو کرتا ہے لیکن کچھ ظاہری اعمال اور افعال پر اکتفا کربیٹھتا ہے، اس کے دل میں اللہ کا خوف، اس کے حدود کی پابندی اورمنکر چیزوں سے بچنے اور معروف چیزوں کو پھیلانے کا جذبہ موجود نہیں ہوتا، جان لیجئے کہ اس کی کشتی بھنور میں ہے اور ایک ہلکی سی موج اسے غرقاب کردینے کے لیے کافی ہے۔
تقوی اور فکرآخرت کے درمیان بہت ہی گہرا رشتہ پایا جاتا ہے، اس بات کو ہمیشہ مدنظر رکھنا چاہئے کہ روز آخرت کی کامیابی کا دارومدار اسی تقوی پر ہے، جس روز کوئی بھی شخص دوسرے کے کام نہیں آئے گا، اس دن انسان کا اعمال نامہ ہی اس کے لیے سب کچھ ہوگا، قرآن مجید میں ہے: ’’اس دن بھائی اپنے بھائی سے دُور بھاگے گا۔ اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے۔ اور اپنی بیوی سے اور اپنے بیٹوں سے‘‘۔
ذرا رک کر سوچیں!! احتساب کریں کہ صبح وشام کی سرگرمیوں میں ہم اللہ رب العزت کو کس قدر یاد رکھتے ہیں، اپنے دل کو ٹٹول کر دیکھیں کہ اس کے دین کی خاطردن بھر کی جدوجہد میں کیا کچھ کرتے ہیں، اپنے اعمال کا جائزہ لیتے رہیں کہ ہم اللہ کے حدود کی پابندی کررہے ہیں یا اللہ کے مقررکردہ حدود کو توڑرہے ہیں۔
آئیے عہد کریں کہ ہم اللہ کے حدود واحکام کے پابندی کریں گے، اس کی نافرمانی وبغاوت سے توبہ کریں گے، نہ اپنی خواہشات کی پیروی کریں گے، نہ ان لوگوں کے پیچھے چلیں گے جو اپنی خواہشات کے پیچھے چلتے ہیں، زندگی کے تمام گوشوں میں اس قانون کی پیروی کریں گے جو اللہ رب العزت نے اتارا ہے اور اس بات سے ڈرتے رہیں گے کہ اس زندگی کے بعد ایک اور زندگی ہے جس میں ہر شخص کو خدا کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کرنی پڑے گی اور ہر شخص کی نیکی یابدی اس کے سامنے آئے گی۔
(محمد عاصم، جے پور،راجستھان۔)

Comments are closed.