’’اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے شوق کی سواری پر بیٹھئے۔ اصل اور آخری منزل(جنت الفردوس) کو ہر لحظہ نظروں کے سامنے رکھئے، اور ان سب کے لیے قرآن حکیم سے اٹوٹ والہانہ اور شعوری رشتہ بنائے رکھئے‘‘ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :محمداظہرالدین صدر تنطیم ایس آئی او آف انڈیا حرکت تبدیلی کی علامت ہے اور تبدیلی تحریک [...]
“why this kolaveri kolaveri kolaveri di 133. distance la moon-u moon-u, moon-u color-u white-u, white background night-u nigth-u, night-u color-u black-u” مجھے یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ یہ کیا چیز ہے۔ یہ نوجوان نسل کے ذہنوں میں نمودارہونے والا تازہ ترین دھماکہ (BUZZ) ہے۔ لیکن میں نے یہاں اس کا حوالہ کیوں دیا ہے؟ [...]
کلکتہ جدید ہندوستان کا ایک اہم شہر ہے، جس سے ہندوستان کی تہذیبی، سیاسی اور سماجی تاریخ کی کئی کڑیاں وابستہ ہیں۔ انگریزوں کے دور میں ہندوستان کی راجدھانی رہا اور آزادی کے بعد بھی ہندوستان کے سب سے بڑے شہر کی حیثیت اسے کافی عرصے تک حاصل رہی۔ بنگال ہندوستان کے دانشوروں کا بھی [...]
(گزشتہ قسط میں مخلوط سماج میں توازن کے سلسلہ میں انفرادی تقاضوں پر گفتگو کی گئی تھی، اس کے ذیل میں مخلوط سماج کی سمجھ پیدا کرنا، افراد سماج میں تحمل وبرداشت پروان چڑھانا، مخلوط سماج کی افادیت کا ادراک وغیرہ پر روشنی ڈالی گئی تھی، اس سلسلہ کی یہ دوسری اور آخری قسط ہے، [...]
تہذیب و ثقافت کی تاریخ ا تنی ہی پرانی ہے جتنی کہ انسانی تاریخ ہے۔انسانی تاریخ اور اس کا مطالعہ بتاتا ہے کہ دنیا میں انسانی سماج اپنی آنے والی نسل کو علم سے روشناس کراتا رہا ہے۔ علم دو طرح کا ہوتا ہے، ایک حقیقی علم جس میں خیالات، عقائد، رویے، روایات، اور طور [...]
اسلام نے عالم انسانی کو حقوق انسانی کی آزادی کا ایک واضح تصور دیا ہے۔ اس نے لوگوں کے مطالبات اور خواہشات کے بغیر انسانی عظمت کی پاسداری کا حکم دیا، اور ان کو آزادی کی دولت سے سر فراز کیا چنانچہ اس نے لوگوں کو فکر و نظر کی آزادی ، تعلیم کی آزادی [...]
وَإِنَّ مِن شِیْعَتِہِ لَإِبْرَاہِیْمَ۔ إِذْ جَاء رَبَّہُ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ۔ (الصافات: ۸۳۔۸۴) ’’بلاشبہ نوح کے ہم مسلکوں میں ابراہیم بھی تھا، اس کی تفصیل یہ ہے کہ وہ اپنے رب کے پاس قلب سلیم لے کر آیا‘‘۔ جب آپ کو کسی معالج سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کا دل نازک(سیریس) حالت میں ہے، حجم بڑھ [...]
موجودہ ہندوستانی میڈیا کے منفی کردار اور اسے کنٹرول کرنے کے طور طریقوں،اس کی آزادی اور ذمہ داریوں کو لے کر ملک کے دانش ور طبقے کے درمیان کافی بحث و مباحثہ جاری ہے۔اس بحث کا آغاز اس وقت ہوا جب سپریم کورٹ کے سابق جج اور پریس کونسل آف انڈیا کے چےئرمن جسٹس مارکنڈے [...]
صدر تنظیم کا دورۂ ترکی کل ہند صدر ایس آئی اوآف انڈیا برادر اظہرالدین نے انٹرنیشنل یوتھ فورم(IYFO)کی چھٹی انٹرنیشنل مسلم یوتھ کوآپریشن میٹنگ میں شرکت کے لیے استنبول ترکی کا دورہ کیا، محترم صدر تنظیم نے وہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’انفارمیشن ٹکنالوجی کے اس دور میں ہر فردکو میڈیا کا کردار انجام [...]
اسمبلی انتخابات ۲۰۱۲ء کا بگل بج چکا ہے ۔ ۲۸؍ جنوری سے انتخابی سفر کا آغاز ہو جائے گا جو ۶ مارچ کو نتیجہ انتخاب کی آمد پر ختم ہوگا۔ یوں تو انتخاب پانچ ریاستوں گوا، اتراکھنڈ ، پنجاب ، منی پور اور یوپی میں ہو رہے ہیں ، لیکن یوپی اسمبلی انتخاب پر سیاسی [...]
یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّہَ وَلْتَنظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللَّہَ إِنَّ اللَّہَ خَبِیْرٌ بِمَا تَعْمَلُون۔ (الحشر: ۱۸) ترجمہ: اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ کا تقوی اختیار کرو، اور ہر شخص یہ دیکھے کہ اس نے کل کے لیے کیا سامان کیا ہے۔ اللہ سے ڈرتے رہو، اللہ یقیناًتمہارے ان سب [...]
ڈاکٹر نجات اللہ صدیقی ’’مقاصد شریعت ‘‘کے مصنف ہیں، اور راقم مقاصد شریعت کا اوسط درجہ کاطالب علم ہے، اور اسی رشتہ سے فاضل مصنف کی خدمت میں ان کی کتاب مقاصد شریعت سے متعلق کچھ سوالات اور کچھ وضاحتیں پیش ہیں۔ یہ اعتراف ضروری ہے کہ کتاب میں بہت ساری قیمتیں بحثیں ہیں، بہت [...]
تمہیں بتاؤ چمن میں گل بھی ہیں خار بھی ہیں کیسے ان سب کو پیار کرلوں تمہیں بتاؤ کہ کس طرح سے ہر اک کا اب اعتبار کرلوں وہ کون سی ہے سکوں کی صورت کہ جس کو میں اختیار کرلوں تمہارے تیر نظر کو اپنے جگر میں رکھ لوں کہ پار کرلوں کہاں کا [...]
پچیسویں سال کے آغاز پر ماہ جنوری ۲۰۱۲ء کا رفیق موصول ہوا، مسرت کا مقام ہے کہ رفیق کے پچیسویں سال کا آغاز ہوگیاہے، پچیسویں سال کے آغاز پر اعتدال وتوازن کے موضوع پر خصوصی تحریریں کافی اچھی لگیں، نوجوانوں کے محترم قائداور رہنماجناب سعادت اللہ حسینی صاحب کا مضمون’’روایت پسندی، جدیدیت اور مولانا مودودی [...]
شیخ محمد غزالی ؒ ایک جید عالم او ر مشہور داعی تھے ۔آپ ان کمیاب اور نایاب شخصیات میں سے تھے جن کے علم وفضل سے کئی نسلوں نے فائدہ اٹھایا۔ شیخ غزالیؒ ۱۹۱۷ء میں مصر کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے ۔تاجر گھرانے میں پرورش وپرداخت ہوئی۔ والد قرآن کریم کے حافظ اور ایک [...]
اینٹی کرپشن ریلی ریلی شروع ہونے میں صرف آدھا گھنٹہ رہ گیا تھا، اعجاز جو کہ جواہر ڈگری کالج کی اسٹوڈنٹس یونین کا لیڈر تھا، چالیس پچاس لڑکوں کو لے کر بس سے نکلا تھا۔ ’’ارے ڈرائیور جلدی کرو یار۔۔۔ صرف آدھا گھنٹہ باقی ہے۔۔۔ پچیس منٹ تو راستے میں ہی لگ جائیں گے‘‘۔ اعجاز [...]








