کرپشن ہر افسر کے سر میں سودا رشوت کا چاروں جانب ہے اب غلبہ رشوت کا گاندھی ٹیپو کا بھارت تو روشن تھا کیسے پھیلا کالا سایہ رشوت کا ہر سرکاری دفتر ہے ایسی گاڑی جس کو کھینچے یارو پہیہ رشوت کا آتنکی حملے ہوتے ہیں برسوں میں ہوتا ہے ہردن حملہ رشوت کا کھادی [...]
کرپشن ویسے توایک عالمگیر کیفیت (Global Phenomenon) ہے، لیکن گزشتہ دنوں مسٹر انّا ہزارے کے ’بھوک احتجاج‘ نے اسے خاص طور پر ہمارے ملک میں، ملک گیر بحث کا موضوع بنادیا۔ اس بھوک احتجاج کے حقیقی مقاصد اور سربستہ محرکات کیا تھے، پریس اور میڈیا میں اس کا تجزیہ بھی کیا گیا۔ کرپشن سے نالاں [...]
کہتےہیں کہ ہر آدمی مرتا ضرور ہے لیکن ہرآدمی جیتا نہیں ہے۔ Every man dies. But not every man really lives.۔زندگی صرف پیدا ہونے، پڑھنے لکھنے، نوکری کرنے، بال بچوں کو پالنے، بوڑھے ہونے اور مرجانے کا نام نہیں ہے۔یہ زندگی کی نہایت ادنیٰ اورحقیر قسم ہے۔ انسانی زندگی اس قدر بے قیمت نہیں ہے [...]
ماہ اپریل تا جون کے ایام کسی بھی یونیورسٹی کے لیے غیرمعمولی اہمیت رکھتے ہیں، ان ایام کی یہ خاص اہمیت یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے بھی ہوتی ہے اور وہاں داخلہ کے خواہاں نوواردین کے لیے بھی۔ ماہ اپریل کے اواخر کا واقعہ ہے، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں امتحانات چل رہے [...]
لوک پال بل، انا ہزارے، سنتوش ہیگڈے ، پرنب مکھرجی، سول سوسائٹی ، کرپشن یہ وہ چند نام ہیں جو پچھلے کئی ہفتوں سے اخبارات کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ فوج سے ریٹائرڈ ایک ٹرک ڈرائیور انا ہزارے کی شروع کردہ تحریک پچھلے کئی ہفتوں سے میڈیا کی منظور نظر بنی ہوئی ہے۔ صرف کارپوریٹ [...]
80سے زائد ممالک میں انڈوسلفان (Endosulfan)کی تیاری، فروخت اور استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے۔ انڈوسلفان ایک انتہائی زہریلا اور غیرمحفوظ کیڑامار (Pesticide)ہے جس نے اب تک سینکڑوں لوگوں کی جانیں لے لی ہیں۔ جانوروں کی زندگیوں کا ضیاع نیز ماحولیات کو پہنچنے والا نقصان اس سے کہیں زیادہ اور ناقابل حساب ہے۔ انڈوسلفان پر [...]
۱۳؍ مئی ہندوستان کی سیاسی تاریخ میں ایک یادگار دن شمار کیا جائے گا، آسام سے لے کر تمل ناڈو اور کیرلا سے لے کر مغربی بنگال تک سیاسی تبدیلیاں ایک تاریخ رقم کررہی تھیں۔ جگن موہن کی زبردست جیت اور کرناٹک کے معطل ممبران ودھان سبھاکے تعلق سے سپریم کورٹ کے فیصلہ نے گہماگہمی [...]
قرآن مجید کے اسلوب کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہ لفظوں میں منظر بیان کردیتا ہے، یہ منظر بہت معنی خیز ہوتا ہے، اور اس تصویر کی مانند ہوتا ہے جو ہزار الفاظ پر بھاری ہوتی ہے، قران مجید میں ایسے بے شمار مناظر ہیں، اور ہر منظرمیں دیکھنے والوں کے لئے بہت کچھ [...]
(شہاب الدین صاحب مولانا مونس کے دیرینہ رفیق تھے۔ ’رفیق منزل‘ کے لیے انھوں نے مولانا کے ساتھ اپنی رفاقت کی کچھ یادوں کو قلمبند کیا ہے۔ اصل تحریر انگریزی میں لکھی گئی تھی، اس کا اردو ترجمہ پیش ہے۔ ادارہ) میرا مولانا محمد شفیع مونس سے تعارف اس وقت ہوا جب میں نے عوامی [...]
(مولانا سراج الحسن صاحب سابق امیر جماعت اسلامی ہند ، شفیع مونس صاحب مرحوم کے دیرینہ ساتھی ہیں۔ مرکز جماعت میں آپ کی امارت کے دوران مونس صاحب نائب امیر رہے۔ مولانا فی الوقت رائچور کرناٹک میں مقیم ہیں ۔ شفیع مونس صاحب کی زندگی پر برادر ضیاء الحق (گلبرگہ) نے ادارہ رفیق کے لیے [...]
دراصل مولانا شفیع مونس صاحب سے میری ایسی قربت رہی ہے کہ اس کی وجہ سے ان کے انتقال کا میرے قلب و ذہن پر غیر معمولی اثر ہے۔ بہرحال ہر وقت ان کی مغفرت کے لیے دعا گو ہوں۔ ان کی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ مجھ سے تقریباً 35سال بڑے تھے۔یعنی میرے [...]
حیات و موت اللہ سبحانہ تعالیٰ کے بے شمار کرشموں میں سے ایک اہم کرشمہ ہے جس سے زمین پر چہل پہل اور کائنات میں رنگینی ہے۔ ہر روز دنیا میں کتنے ہی انسان پیدا ہوتے اور کتنے ہی اپنی مدت حیات کی تکمیل کرکے سفر آخرت پر روانہ ہوجاتے ہیں۔ اپنے رب کے حضور [...]
ایس آئی او کی تاسیس کے مرحلہ میں مولانا کا رول انتہائی اہم ہے۔ اس پودے کی آبیاری میں مولانا کا خصوصی کردار رہا ہے۔ 1970 کی دہائی کے اواخر میں جبکہ علاقائی اور ریاستی سطح پر جماعت اسلامی کی فکر سے متاثر ہوکر مختلف طلبہ تنظیمیں کام کر رہی تھیں اور اس وقت جماعت [...]
ماہ اپریل کے رفیق منزل میں برادر سلمان مکرم کا مضمون ’تزکیہ ایک نقطہ نظر ‘الحمد للہ کافی اچھا ہے ، جیسا کہ رفیق کی روا یت رہی ہے۔۔۔مضمون میں تزکیہ سے متعلق نقطہ نظر پیش کر تے ہوئے فاضل مضمون نگار اچا نک تز کیہ سے کریئر کی طر ف چلے آئے۔۔۔اس مضمون [...]
اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے امت مسلمہ کو ایک خاص مقصد کے لیے دنیا میں وجودبخشا ہے۔ وہ خاص مقصد اقامت دین ہے اور امت مسلمہ اس دین کی علمبردار بنائی گئی ہے۔ اب امت کے ہر فرد پر یہ ذمہ داری عائد ہے کہ وہ دعوت دین کا فریضہ انجام دے۔ اسلام کا مطالبہ [...]
ہر انسان دوسرے انسان سے کچھ نہ کچھ خصوصی صفات میں جداگانہ حیثیت رکھتا ہے، کچھ افراد بہت امیر ہوتے ہیں، کچھ بہت ذہین ہوتے ہیں،کچھ بہت طاقتور ہوتے ہیں، کچھ آرٹ اور فنون لطیفہ میں مہارت رکھتے ہیں۔ یہ تمام صفات انسان کے اندر خود ہی اتفاقا پیدا نہیں ہوگئی ہیں۔ یہ تمام صفات [...]








